جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

افغانستان کیخلاف تمام نوجوان بھیجنا ٹھیک نہیں تھا، سابق چیف سلیکٹر پھٹ پڑے

datetime 10  اپریل‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ شارجہ کی کنڈیشن میں فل اسٹرینتھ افغانستان کے خلاف تمام نوجوان بھیجنا ٹھیک نہیں تھا۔ایک انٹرویومیں محمد وسیم نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو چانس یا سینئرز کو آرام دینے کیلئے ہوم سیریز ہوتی ہے، نیوزی لینڈ کی سیریز کا معلوم تھا، اندازہ تھا کہ اہم پلیئرز نہیں ہوں گے، یہاں موقع بنتا تھا۔

محمد وسیم کا کہنا ہے کہ جونیئرز کے ساتھ کچھ سینئرز کو کھلانا بھی ضروری ہوتا ہے، صائم ایوب اور محمد حارث جب بابر کی رہنمائی میں کھیلے تو فرق تھا، اگر بابر نہیں تو رضوان، اگر یہ دونوں نہیں تو فخر کو ٹیم کے ساتھ ہونا ضروری تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ چار پانچ کو نہیں، دو یا تین کو آرام کراتے تو بہتر ہوتا، فطری بات ہے کہ جب سینئرز واپس آئیں گے تو جونیئرز کو جگہ چھوڑنا پڑتی ہے، ایک دو میچ پر کسی پلیئر کو جج کر لینا اس کے ساتھ ناانصافی ہو گی۔عماد وسیم اور محمد نواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ میرے وقت میں عماد اور نواز میں مقابلہ تھا، نواز کی پرفارمنس بہتر تھی، عماد نے اس بار اچھی بیٹنگ کی جو کافی خوش آئند بات ہے، ڈیٹا کی بنیاد پر سلیکشن سے ہمیں فائدہ ہوا تھا، آہستہ آہستہ پاکستان کرکٹ میں ڈیٹا کے استعمال کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمدعامر کو واپس آنا ہے تو ریٹائرمنٹ واپس لے اور ڈومیسٹک میں پرفارم کرے، فاسٹ بولنگ میں کافی اچھا مقابلہ ہے، عامر کو محنت اور پرفارم کرنا ہو گا، جن پلیئرز پر انویسٹ کیا ہے، ان کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ اے ٹیم کے دوروں کی ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے، زمبابوے کے ساتھ اے ٹیم کی سیریز سے ڈویلپمنٹ کا مقصد حاصل نہیں ہو گا، ڈویلپمنٹ کے لیے ضروری ہے انگلینڈ لائنرز، آسٹریلیا اے کی ٹیم سے مقابلہ کرایا جائے، اے ٹیم کے دورے ضرور ہوں لیکن اس کا مقصد حاصل کرنا بھی اہم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…