پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک بن سکتی ہے ڈپریشن کا باعث؟

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نوجوانوں میں نیند متاثر ہونے، ڈپریشن اور ذہنی پریشانیوں جیسے نفسیاتی امراض کا باعث بن سکتا ہے۔یہ دعویٰ اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔گلاسکو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ بہت زیادہ استعمال کرنے والے نوجوانوں کے اندر یہ خوف بیٹھ جاتا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی نظروں سے کوئی چیز چھوٹ نہ جائے اور ان پر زیادہ سے زیادہ وقت تک ان سائٹس سے جڑے رہنے کا دبا? ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں بڑی اکثریت نوجوانوں کی ہی ہوتی ہے اور جو ہر وقت خاص طور پر رات رات بھر اس سے چپکے رہتے ہیں ان میں جذباتی مسائل پیدا ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں فیس بک کے بہت زیادہ استعمال سے طویل المعیاد ذہنی مسائل پیدا ہونے کا امکان ہے۔محقق ڈاکٹر ہیتھر کلیلینڈ ووڈز کے مطابق فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا سائٹس کا بہت زیادہ استعمال ڈپریشن، ذہنی الجھنیں اور نیند کی خرابی جیسے مسائل میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔اس تحقیق کے دوران 467 نوجوانوں سے بات چیت کی گئی جس کے دوران ان کی نیند اور سائٹس کے استعمال کے دوران دبا? وغیرہ کو دیکھا گیا۔اس سے انکشاف ہوا کہ مجموعی طور سوشل میڈیا کا استعمال خاص طور پر رات میں نیند کے معیار پر نمایاں اثرات مرتب کرتا ہے، جبکہ ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل کا خطرہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔اس سے قبل کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں بھی سوشل میڈیا کے استعمال اور نفسیاتی مسائل کے درمیان ایک تعلق کو دریافت کیا گیا خاص طور پر ان افراد میں جو روزانہ ان سائٹس کو دو گھنٹے سے بھی زیادہ استعمال کرتے ہیں۔یہ نئی تحقیق برٹش سائیکلوجیکل سوسائٹی کانفرنس میں پیش کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…