اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ساڑھے12 ایکڑسے کم زمین رکھنے والے کسانوں کوبلاسود قرضے دیے جائینگے،گندم ،چاول ،دیگر اجناس کی امدادی قیمتیں بڑھیں گی،کھاد کی فی بوری 500 روپے کم کی جارہی ہے فصلوں کی انشورنس کا پریمیئم حکومت ادا کرے گی،ٹیوب ویلوں کی بجلی کے لیے 7 ارب روپے کی رعایت دیں گے۔اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کسانوں کے لیے ریلیف پیکیج کے اعلان کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جو پیکج دے رہے ہیں، یہ کوئی احسان نہیں، حکومت کا فرض ہے،کسانوں کو سہولیات ملیں گی،کسانوں کی تکالیف کم کرنا چاہتے ہیں،جب ہماری حکومت آئی تو نہ بجلی تھی نہ گیس، نہ امن۔وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کا بھی برا حال تھا، پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہت کمزور حالت میں ملی۔دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور آپریشن کراچی پہلے کیوں نہ شروع کیا گیا۔ہم نے ذمہ داری محسوس کی ، ہمیں قوم کا درد ہے۔ہم یہاں پیسہ بنانے نہیں آئے ، بلکہ اپنی جیب سے پیسہ خرچ کرکے معاملہ چلاتے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ اگر کسی نے منصوبہ تیار کرنا تھا تو کیا یہ صرف ہماری ذمہ داری تھی۔ہم نے بھاشا ڈیم کے لیے ایک سو ایک ارب روپے لگاکر زمین خریدی ہے۔کسانوں کا امدادی پیکیج سو ارب روپے سے بھی زیادہ ہے۔ پیکج کا پہلاحصہ کسانوں کو براہ راست مالی تعاون ہے۔چھوٹے کسانوں کو 5ہزارروپے نقد دیے جائیں گے۔کھاد کی قیمتیں کم کرنے کے لیے 20 ارب روپے کا فنڈ قائم کررہے ہیں۔کھاد کی قیمتوں کو پرانی سطح پرلایا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیوب ویل شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کیلیے بلاسود قرضے دیے جائیں گے،زرعی اجناس،پھلوں کی درآمدپر3سال کیلئے انکم ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے کسانوں کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ڈی این اے نے 40 سالہ شادی کا پول کھول دیا: بچے کسی اور کے ...
-
لاہورمیں چارافراد نے خاتون کو شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
70 لاکھ روپے کا گردہ، خاتون افریقہ سے پاکستانہ پہنچ گئی
-
تمام پیالوں میں سمندری نمک، اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں حیران کن انکشاف
-
‘ٹیوٹا نے ’’کرولا کراس ‘‘کی قیمت میں 6 لاکھ روپے سے زائد کمی کر ...
-
15 ہزار ماہانہ تنخواہ پر کام کرنے والے سابق کلرک کی کروڑوں کی جائیداد نکل ...
-
ملک بھر میں ماہ اگست میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع
-
پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا
-
ٹرمپ کی ٹیرف دھمکی، بھارت کا جواب میں امریکا سے F-35 طیارے نہ خریدنے کا ...
-
لو اسٹوری فلم” سیارا“نے دنیا بھر کے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا
-
نئے کرنسی نوٹوں کیلئے ڈیزائن کا انتخاب ،گردش کب شروع ہو گی؟
-
ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں مزید کمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ڈی این اے نے 40 سالہ شادی کا پول کھول دیا: بچے کسی اور کے نکلے
-
لاہورمیں چارافراد نے خاتون کو شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
70 لاکھ روپے کا گردہ، خاتون افریقہ سے پاکستانہ پہنچ گئی
-
تمام پیالوں میں سمندری نمک، اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں حیران کن انکشاف
-
‘ٹیوٹا نے ’’کرولا کراس ‘‘کی قیمت میں 6 لاکھ روپے سے زائد کمی کر دی
-
15 ہزار ماہانہ تنخواہ پر کام کرنے والے سابق کلرک کی کروڑوں کی جائیداد نکل آئی
-
ملک بھر میں ماہ اگست میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع
-
پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا
-
ٹرمپ کی ٹیرف دھمکی، بھارت کا جواب میں امریکا سے F-35 طیارے نہ خریدنے کا فیصلہ
-
لو اسٹوری فلم” سیارا“نے دنیا بھر کے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا
-
نئے کرنسی نوٹوں کیلئے ڈیزائن کا انتخاب ،گردش کب شروع ہو گی؟
-
ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں مزید کمی
-
خواجہ سعد رفیق کی لاہور کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت
-
نابالغ طالبہ کو ہراساں کرنے کا کیس ثابت، اسلا م آباد کےاسسٹنٹ پروفیسر کو 10لاکھ جرمانہ