ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

دھوکہ دہی سے 105 شادیاں کرنے والا امریکی شہری کا ورلڈ ریکارڈ

datetime 9  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ نے دھوکہ دہی سے 104 یا 105 خواتین سے شادی کرنے والے امریکی شہری گیوانی وجلیوٹو کا نام سب سے زیادہ شادیاں کرنے والے مرد کے طور پر درج کرلیا ہے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وجلیوٹو نے ان میں سے کسی ایک کو بھی طلاق نہیں دی جبکہ کسی

بھی خاتون کو دوسری خاتون کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔ امریکی شہری ہر بار نیا شکار بناتا اور خواتین کو بھلا پھسلا کر شادی کرنے کے بعد ان کا مال دولت لے کر رفو چکر ہوجاتا۔جنگ اخبار کے مطابق  وجلیوٹو نے یہ شادیاں 1949 سے لیکر 1981 کے درمیان امریکا کی 27 ریاستوں اور 14 دیگر ممالک میں جعلی شناخت ظاہر کرتے ہوئے شادیاں کیں۔ گیوانی وجلیوٹو اس کا اصل نام نہیں تھا تاہم جب اس نے اپنی آخری بیوی سے شادی کی تو یہ نام ظاہر کیا تھا۔ وجلیوٹو عام طور پر خواتین سے کباڑ کی مارکیٹوں میں پہلی ہی ملاقات میں شادی کی پیشکش کردیتا۔ اس کے بعد فوری طور پر شادی کرلیتا اور ہر شادی کے بعد وجلیوٹو اپنی نئی بیوی کی رقم اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہوجاتا۔ وہ خواتین کو بتاتا کہ وہ بہت دور رہتا ہے اور انہیں اپنا سامان پیک کرنا کا کہتا جس کے بعد سارا سامان ٹرک میں لیکر فرار ہوجاتا اور پھر نظر نہیں آتا تھا۔ وہ اس سامان کو کباڑ کی مارکیٹ میں ہی فروخت کردیتا جہاں نیا شکار بھی تلاش کرلیتا تھا۔ ان کا آخری شکار شارون کلارک بنی تھیں جو ریاست انڈیانا کی ایک کباڑ مارکیٹ میں منیجرتھیں جنہوں نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے 28 دسمبر 1981 کو انہیں گرفتار کروالیا تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…