جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

سائنسدانوں نے سیلاب روکنے میں مددگار لہریں بنانے والا نظام تیار کرلیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمسٹریڈم(نیوز ڈیسک) ہالینڈ کے ماہرین نے طاقتور لہریں بنانے کا ایک ایسا نظام بنایا ہے جس سے سیلاب اور طوفان کے خطرات کے شکار علاقوں کو آبی تباہی سے بچانا ممکن ہوگا۔ہالینڈ کی ڈیلٹا ورکس نامی کمپنی سیلاب کی روک تھام اور آبی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے تعمیرات کے حوالے سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہے، کمپنی نے سمندروں میں طغیانی اور سیلابی صورت حال پر نظر رکھنے اور اس کے نتیجے میں کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچنے کے لئے خصوصی نظام بنایا ہے۔
کمپنی سے منسلک ماہرین نے 10 میٹر بلند فولادی دیوار کی مدد سے 90 لاکھ لیٹر پانی کے ذریعے 5 میٹر تک اونچی لہریں پیدا کی ہیں جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے سونامی کی مانند اونچی لہریں بنائی جاسکتی ہیں۔ ان لہروں کی مدد سے سمندروں میں پیدا ہونے والی طغیانی اور دریاو¿ں میں سیلابی صورت حال کے باعث نشیبی علاقوں کو نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ سیلابوں کو روکنے اور ان سے بچاو¿ کے سلسلے میں ہالینڈ کے ماہرین نے بہت غیرمعمولی کام کیا ہے کیونکہ اس کی دو تہائی زمین سیلابوں کے خطرے سے دوچار ہیں اور یہ نشیبی ممالک میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس نظام سے ماہرین سمندری لہروں اور سونامی کا مطالعہ کرتے ہیں تاکہ ان کو سمجھتے ہوئے سیلابوں اور طوفانوں سے بچا جاسکے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…