اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پنشن اصلاحات پر احتجاج، پیرس میں میکرون کے پسندیدہ کیفے کو آگ لگادی گئی

datetime 8  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)فرانس میں متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف پیرس دوبارہ میدان جنگ بن گیا، مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں، مشتعل مظاہرین نے فرانسیسی صدر کے پسندیدہ کیفے سمیت متعدد عمارتوں کو آگ لگا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس میں پینشن اصلاحات کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج کی نئی لہر کے 11 ویں روز مظاہرین نے پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے پسندیدہ کیفے کو آگ لگا دی،کیفے میں لگی ا?گ بجھانے کے بعد پولیس نے کیفے کے باہر رکاوٹیں ڈال کر سکیورٹی اہلکار تعینات کر دئیے۔ٹریڈ یونین رہنمائوں نے کہاکہ ہم نے ابھی گھٹنے نہیں ٹیکے نہ ہی ہار ماننے کا کوئی ارادہ ہے، احتجاجی تحریک میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت سے مومینٹم برقرار رہے گا۔واضح رہے کہ پینشن اصلاحات کے قانون کے دفاع میں فرانسیسی صدر واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ اصلاحات بہت ضروری تھیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…