اسلام آباد (این این آئی) وزارت خارجہ نے مختلف ممالک میں پاکستانی سفیروں کی تقرری کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے مختلف ممالک میں پاکستانی سفیروں کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے وزارت خا رجہ کے مطابق ڈاکٹر بلال احمد جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب ہوں گے، جبکہ شعیب سرور کو ڈنمارک، ثقلین سیدہ کو جرمنی بھیجنے کی تجویز دی ہے۔، مدثر ٹیپو کو ایران میں سفیر بنانے جبکہ ڈاکٹر فیصل کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل محمود کو چین میں سفیر لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے، احسن رضا شاہ کو ملایشیا میں ہائی کمشنر لگایا جارہا ہے جبکہ امیرخرم راٹھور کو جکارتہ، خلیل ہاشمی کو ماسکوبھیجا جارہا ہے۔جاوید عمرانی کو تیونس، مدثرچوہدری کو مراکش میں سفیر بنایا جائیگا جبکہ عائشہ علی کو جمہوریہ چیک میں سفیر، حامد اصغرخان کو اشک آباد میں سفیرمقرر کیا جارہا ہے۔