پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

شاہ آفریدی کے کرکٹ کے سفر کے آغاز کی دلچسپ کہانی ان کے بڑے بھائی نے بیان کردی

datetime 7  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے کرکٹ کے سفر کے آغاز کی دلچسپ کہانی ان کے بڑے بھائی نے بیان کردی۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی نے اپنے چھوٹے بھائی شاہین شاہ آفریدی کے

بچپن اور کرکٹ میں دلچسپی کے واقعات بیان کیے۔ریاض آفریدی نے کہا کہ شاہین کو میں نے ایک چیز یہ کہی تھی کہ تم نے کبھی میرا نام استعمال نہیں کرنا کہ میں ریاض آفریدی کا بھائی ہوں، تم میں ٹیلنٹ ہوگا تو تم خود سامنے آئو گے۔انہوں نے کہا کہ شاہین کو بچپن سے ہی کرکٹ کا جنون اور عشق تھا، جب بھی میں ٹور سے آتا تھا تو وہ میرے پیڈز اور بلے سے کھیلتا رہتا تھا، یہاں تک کہ وہ پیڈز پہن کر سو بھی جاتا تھا۔ریاض آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم ہارتی تھی تو شاہین آفریدی دو دو دن کھانا نہیں کھاتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ایک دن فاٹا انڈر 16 کے ٹرائلز آئے تو میں دبئی میں تھا، شاہین نے فون کر کے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں ٹرائل دوں تو میں نے اسے اجازت دی۔ریاض آفریدی نے بتایا کہ شاہین سب سے چھوٹا تھا اور ٹرائلز کے لیے وہ پشاور نہیں جاسکتا تھا تو میں نے دوسرے بھائی سے کہا کہ آپ شاہین کو پشاور لے جائو۔انہوں نے کہا کہ شاہین کو میں نے یہی بولا کہ بیٹا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کھیل لیے، مجھے چاہیے کہ آپ ٹیسٹ کرکٹ کھیلو، ایک ریکارڈ آجائے اور میرے گھر میں 2 ٹیسٹ پلیئر ہوں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…