واشنگٹن (این این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ کی عدالت میں پیشی سے گھر پہنچنے پر ان کی استقبالیہ کمیٹی میں سب سے بڑی غیر حاضری ان کی اہلیہ میلانیا کی تھی۔ میلانیا کی یہ خاموشی ان الزامات کے درمیان تھی ان کے شوہر ٹرمپ نے پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو اپنے جنسی تعلقات سے متعلق زبان بندی کی خاطر رقم ادا کی تھی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ان کی اہلیہ کی جانب سے فرد جرم کے دوران ان کی حمایت میں پس وپیش کا واقعہ دراصل نیویارک میں عدالت میں پیشی اور ان کی اپنے گھر واپسی سے پتہ چلتا ہے کہ ازدواجی عدالت میں فیصلہ پہلے ہی ہو چکا تھا۔ ایک رپورٹ میں اس جانب اشارہ ملتا ہے کہ ٹرمپ کی اپنے ہیڈکوارٹر مارا لاگو میں واپسی شام کے بعد ہوئی تھی مگر انہوں نے اس دوران اپنی اہلیہ کا ذکر نہیں کیا، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ان کے پورن اداکارہ کے ساتھ تعلقات سے انکار کے اصرار پر غصے میں تھیں اور انہوں نے اس قانونی آزمائش میں ٹرمپ کی کوئی معاونت نہیں کی۔رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں مارالاگو میں الگ الگ رہتے ہیں۔ 52 سالہ میلانیا کو جمعرات کو نیویارک میں ایک گرینڈ جیوری کی طرف سے فرد جرم کا اعلان کیے جانے کے بعد ٹرمپ کے ساتھ ڈنر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جب وہ سرخ رنگ کا لباس پہنے پہنچی تھیں۔ ان کی آمد پر مہمانوں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ٹرمپ ناراض دکھائی دے رہے تھے اور ان کی بیوی مسکرا رہی تھی اور انہوں نے اپنے والدین کے ساتھ رات کا کھانا کھایا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میلانیا اپنا زیادہ تر وقت اپنے والدین اور 17سالہ بیٹے بیرن کے ساتھ گزارتی ہے۔ بیرن کی پیدائش اس کے شوہر کے سٹورمی ڈینیئلز کے ساتھ مبینہ تعلقات سے چار ماہ سے بھی کم وقت پہلے ہوئی تھی۔