پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نامور بھارتی یوٹیوبر پرم جوت سنگھ نے اسلام قبول کرلیا

datetime 7  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)نامور بھارتی یوٹیوبر پرم جوت سنگھ نے اسلام قبول کرنے کا اعتراف کرلیا۔پرم جوت سنگھ نے مذہب تبدیل کرنے کا اعلان اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں کیا۔ یوٹیوبر کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب سے ہے جوکہ پہلے سکھ مذہب کے پیروکار تھے۔

انہوں نے ویڈیو میں اعتراف کیا کہ میں پہلے اسلام کے علاوہ تمام مذاہب کا احترام کرتا تھا کیونکہ اسلام کے بارے میں میرا تصور غلط تھا میں اس مذہب کو صرف دہشت گردی اور انتہا پسندی سے منسلک سمجھتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پھر میں نے اسلام کے بارے میں تحقیق کرنا شروع کی اور اس مذہب کے بارے میں بہت سی نئی باتیں جانیں جس کے بعد آہستہ آہستہ میرے اسلام کے بارے میں خیالات بدلنے لگے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے یوٹیوب پر اسلامی مواد پر رد عمل کی ویڈیوز صرف ویوز حاصل کرنے کیلئے بنانا شروع کی تھیں لیکن اس دوران میرے دل میں اسلام کے بارے میں گہری دلچسپی پیدا ہوگئی۔پرم جوت سنگھ نے اعتراف کیا کہ ابتدا میں اسلام کیلئے اپنی محبت کا اعتراف کرنے میں بہت ہچکچاہٹ ہوئی پھر گزشتہ برس اسلام قبول کرنے کی ہمت پیدا ہوئی۔انہوں نے اپنے مداحوں کو اسلام کے بارے میں جاننے اور تمام مذاہب کے بارے میں کھلے ذہن رکھنے کا مشورہ دیا۔پرم جوت سنگھ کے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرنے پر ان کے مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔کچھ مداحوں نے ان کے فیصلے کی حمایت کی جبکہ کچھ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم بھارتی یوٹیوبر کے اس فیصلے کا مسلم کمیونٹی کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا اور انہیں صحیح راستے پر گامزن ہونے پر مبارکباد دی گئی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…