لاہور (این این آئی)پنجاب کے عوام کو دیے جانے والے مفت آٹے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن )کے درمیان جنگ مزید تیز ہوگئی ۔تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے سابق وزیرِ خزانہ تیمور جھگڑا نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک شہری کی موٹرسائیکل کی تصویر شیئر کی جس پر مفت آٹے کے 2 تھیلے رکھے ہیں جبکہ اس کی بیک لائٹ پر عمران خان سے محبت کا اظہار لکھا ہوا ہے۔تیمور جھگڑا نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آٹے کے 2 مفت تھیلے اور عمران خان اس شخص کی ریڈ لائن ہے۔بعدازاں مسلم لیگ (ن )کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے پی ٹی آئی کے رہنما کو جواب دیا گیا۔مسلم لیگ (ن )نے اپنے جواب میں لکھا کہ مفت پبلسٹی کے لیے شکریہ جھگڑا صاحب۔