بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سردار جی 3 کی اداکارہ نیرو باجوہ نے ہانیہ عامر کو ان فالو کردیا

datetime 27  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی پنجابی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنی نئی فلم سردار جی 3 میں ساتھ کام کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا ہے۔یہی نہیں بلکہ نیرو باجوہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل سے سردار جی 3 کی تمام پروموشنل پوسٹ بھی حذف کردی ہیں جس سے صارفین میں تشویش کی ایک لہر دوڑ اٹھی ہے۔سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نیرو باجوہ کو انتہا پسند ہندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا سے بھی ان فالو کر دیا اور فلم سے متعلق تمام پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردیں۔

یاد رہے کہ سردار جی 3 کی شوٹنگ پاک بھارت جنگ اور کشیدگی سے قبل ہوئی تھی جبکہ جنگ کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے فلم میکرز سے مطالبہ کیا کہ یا اس فلم سے ہانیہ عامر کو نکال دیں یا پھر یہ فلم کا بائیکاٹ برداشت کریں۔تاہم میکرز نے فلم کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیاجو27 جون کو ریلیز کر دی گئی۔ اس حوالے سے فلم کے مرکزی اداکار دلجیت دوسانجھ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگر میکرز فلم کو بیرون ملک ریلیز کرنا چاہتے ہیں تو میں ان کیساتھ ہوں کیونکہ اس فلم میں انہوں نے بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…