بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

اپنی موت کی پیشگوئی کرنے والا انفلوئنسر انتقال کرگیا

datetime 27  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکا سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا شخصیت ٹینر مارٹن، جنہوں نے پانچ برس قبل اپنی موت کی پیشگوئی کی تھی، بالآخر کینسر سے لڑتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینر مارٹن امریکی ریاست یوٹاہ کے رہائشی تھے۔ سن 2020 میں، جب ان کی عمر 25 سال تھی، ڈاکٹروں نے ان میں کولوریکٹل کینسر (یعنی بڑی آنت کا کینسر) کی تشخیص کی۔ اسی وقت انہوں نے اپنی زندگی کی روزمرہ سرگرمیوں کو آن لائن دستاویزی شکل میں محفوظ کرنا شروع کر دیا تھا۔

ٹینر نے 2020 میں اعلان کیا تھا کہ وہ 5 سال بعد، یعنی اپنی 30ویں سالگرہ سے قبل دنیا سے رخصت ہو جائیں گے  اور حیرت انگیز طور پر، یہ بات درست ثابت ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق انہیں اسٹیج فور کینسر تھا اور طویل جدوجہد کے بعد اب وہ انتقال کر گئے ہیں۔ان کے انتقال کے بعد ان کی بیوی نے ان کا ایک پیغام ویڈیو کی صورت میں سوشل میڈیا پر جاری کیا، جو انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں ریکارڈ کیا تھا۔ ویڈیو میں ٹینر کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے:”اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ میں اب اس دنیا میں نہیں رہا۔”وہ مزید کہتے ہیں:”میری زندگی آسان نہیں تھی، اور میں نے یہ ویڈیو اس دن کے لیے ریکارڈ کی تھی، جب میں خود اپنی موت کی خبر دنیا کو دے سکوں۔ میں نے پہلے بھی کسی کو ایسا کرتے دیکھا تھا، اس لیے یہ طریقہ مجھے مناسب لگا۔”ٹینر نے زندگی کو ایک خوبصورت نعمت قرار دیا اور کہا:”زندگی ایک شاندار تجربہ ہے۔ میں نے اسے بھرپور انداز سے جیا، اور آپ سب کو بھی یہی مشورہ دوں گا کہ ہر لمحے کو مکمل طور پر جئیں۔ مجھے زندگی سے محبت ہے، اور مجھے یقین ہے کہ اس کے بعد بھی ایک اور دنیا ہے۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…