پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مدینہ میں ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا افتتاح

datetime 6  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(این این آئی)مدینہ میں آج نئی الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا گیا جو عوامی نقل و حمل کے دوستانہ طریقوں سے مسجد نبوی کے زائرین اور رہائشیوں کو خدمات فراہم کرے گی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مدینہ ریجن کے گورنر اور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین، شہزادہ فیصل بن سلمان نے الیکٹرک بس سروسز کا افتتاح کیا جو کہ ماحولیات کے جدید ماڈلز میں سے ایک ہے۔

نئی الیکٹرک سروس ، مدینہ بس سروس میں شامل کر کے مدینہ کے رہائشیوں اور زائرین کی آسانی کے لیے 4 اہم راستوں پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا منصوبہ ہے۔یہ سروس نیٹ ورک مسجد نبوی کے پاس سے گزرتے ہوئے شہر کے شمال کو جنوب کے ساتھ ساتھ شہر کے مشرق اور مغرب کو آپس میں منسلک کرے گا۔الیکٹرک بس اس کی اعلی آپریشنل کارکردگی کی وجہ سے نمایاں ہے۔ یہ ایک بار چارج کرنے کے بعد اپنے مخصوص ٹریک کے ذریعے 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔یہ بس سروس شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کو کم سے کم وقت میں مسجد نبوی سے ملائے گی جس کی کل لمبائی 38 کلومیٹر ہے۔یہ سروس روزانہ 18 گھنٹے کے دوران 16 سے زیادہ دورے کرے گی۔الیکٹرک بس میں جدید ایئر کنڈیشنگ سسٹم، ٹرپ کی تفصیلات دکھانے والی ڈسپلے اسکرینز، اور خصوصی ضروریات والے لوگوں کی خدمت کے لیے مخصوص نشستیں شامل ہیں۔الیکٹرک بس کا اجرا قومی حکمت عملی برائے ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس کے تحت آتا ہے، جس کا مقصد نقل و حمل کی سرگرمیوں اور خدمات میں جدید طریقوں اور ٹیکنالوجیز کو اپنانا اور کاربن کے اخراج کو 25 فیصد تک کم کرنا ہے۔یہ حکمت عملی 2030 تک ملک میں عوامی نقل و حمل کے استعمال کو 15 فیصد تک بڑھانے اور ٹرانسپورٹ کے ماحول دوست طریقوں کے ذریعے مرکزی شہروں میں معیار زندگی کو بلند کرنے کے سلسلے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…