بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

معافی مانگو؛ بھارت کی پاکستان سے ہاکی کھیلنے کیلئے بچکانہ شرط

datetime 14  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چاہے سیاسی معاملہ ہو یا کھیل کا میدان بھارتی حکام کسی بھی جگہ اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے میں پیچھے نہیں رہتے اور اس بار ہاکی انڈیا نے پاکستان سے میچ کھیلنے کے لئے معافی جیسی بچکانہ شرط عائد کردی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری انڈین ہاکی نریندر بٹرا کا کہنا ہے کہ چیمپینز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں حماد بٹ اور محمد توثیق نے قابل اعتراض اشارے کئے تھے، جب تک پاکستان اس پر معافی نہیں مانگتا تو ان کے ساتھ میچ نہیں کھیلیں گے۔نریندر بٹرا کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے کے بعد جوش میں ایسا بھنگڑا پاکستان میں ہوتا ہو گا بھارت میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی پاکستانی کھلاڑی کو انڈین لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان سے ہار کبھی برداشت نہیں ہوتی، بھارت کو اصل دکھ اس بات کا ہے کہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی وہ آج تک چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں نہیں پہنچ سکے ہیں، ہر بات میں شرائط لگانا بھارت کی عادت ہے۔

مزید پڑھئے: خیبر پختونخواہ کے نوجوان کا شاندار کارنامہ

ان کا کہنا تھا کہ بدتمیزی اور گالیاں دینا بھارت کا وطیرہ ہے پاکستان کا نہیں، بھارت میں چوہا بھی مر جائے تو اس کا الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے، ہم نے تو بھارت کو کھیل کے میدان میں جواب دیا ہے۔شہناز شیخ نے کہا کہ سیکرٹری انڈین ہاکی نریندر بٹرا اچھے انسان معلوم ہوتے ہیں لیکن پتہ نہیں کہ وہ یہ سب کچھ کس کی ایما پر کر رہے ہیں، ہم تو بار ہا کہہ چکے ہیں کہ کھیل کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہیئے۔ بھارت میں جو کچھ ہوا اس پر ہمارے کھلاڑیوں پر 2 میچ کی پابندی بھی لگی لیکن اس کے باوجود بھارت نہ کھیلنے کے حیلے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشہ برس دسمبر میں چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔ بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جس نے بھارت کے زخموں پر نمک کا کام کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…