پشاور (نیوز ڈیسک) کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ یہ صحیح ثابت کر دکھایا پشاور کے نوجوان شرافت نے۔ جس نے سائیکل کو موٹر سائیکل میں تبدیل کر دیا اور خرچہ بھی آیا صرف 12 ہزار روپے! شرافت صرف 4 سو روپے خرچ پر راولپنڈی تک ہو آیا۔ ان پڑھ لیکن ہنر مند نوجوان کی منفرد ایجاد نے بڑے بڑے انجینئرز کو حیران کرکے رکھ دیا۔نہ کوئی تربیت نہ تعلیم لیکن اس کے باوجود پشاور کے 25 سالہ شرافت نے اپنی سائیکل کو تیز ترین سواری میں تبدیل کر دیا اس کیلئے اسے زیادہ خرچہ بھی نہیں کرنا پڑا، کباڑ سے موٹر سائیکل کا انجن لیا،
مزید پڑھئے: صدر ممنون نے غیر ملکی دوروں پر 61 لاکھ ٹپ پر اڑا دیئ
اور سائیکل میں فٹ کر دیا۔ اب ہے تو اس کے پاس سائیکل لیکن وہ کام کر رہی ہے موٹر سائیکل کا اور اس پر طرہ یہ کہ پٹرول کا خرچہ بھی انتہائی کم ہے