منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

بھاری چالان سے پریشان شہریوں‌کے لیے خوشخبری

datetime 23  دسمبر‬‮  2025 |

اسلا م آبا د (نیوز ڈ یسک)سندھ حکومت نے کراچی میں موٹر سائیکل چلانے والوں پر عائد کیے جانے والے زیادہ جرمانوں میں نرمی کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ اس حوالے سے سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے ای چالان کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کی۔اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی تجویز پر حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کے چالان کم کرنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر لگنے والے جرمانوں میں بھی کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر علی خورشیدی نے کہا کہ محض جرمانوں میں اضافہ ٹریفک مسائل کا حل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مؤثر ٹریفک نظام کے لیے فعال سگنلز، واضح لین مارکنگ اور بہتر انفراسٹرکچر ناگزیر ہے، جبکہ کراچی کی بیشتر سڑکوں پر نہ لین کے نشانات موجود ہیں اور نہ ہی سگنلز درست طریقے سے کام کر رہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے مؤقف اختیار کیا کہ موٹر سائیکل سواروں پر بھاری جرمانے غریب اور متوسط طبقے کے ساتھ ناانصافی ہیں۔ ان کے مطابق جب تک بنیادی سہولیات بہتر نہیں کی جاتیں، اس وقت تک سخت جرمانے قابلِ قبول نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کے نفاذ میں شفافیت اور اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ ہم ای چالان نظام کے مخالف نہیں، مگر اس میں عائد جرمانوں کو مناسب سطح پر لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…