اسلام آباد (این این آئی) پاک سوزوکی نے اپنی مقبول ہیچ بیک کلٹس کے سال 2026ء کے نرخ نامے جاری کر دیئے ہیں جس کے تحت مینوئل وی ایکس آرکی قیمت 40لاکھ 89ہزار، وی ایکس ایل 43لاکھ 59ہزار اور ٹاپ آف دی لائن آٹو گیئر شفٹ ماڈل کی قیمت 45لاکھ 91ہزار 460روپے مقرر کی گئی ہے۔کمپنی ترجمان کے مطابق تمام ویریئنٹس فوری ڈیلیوری کے لییدستیاب ہیں،تاہم حتمی دستیابی مقامی ڈیلرشپس کے اسٹاک سی مشروط ہوگی،سوزوکی کلٹس کے تمام ماڈلز 998سی سی پیٹرول انجن کیساتھ پیش کئے گئے ہیں جو اپنی بہترین فیول ایوریج اور کم مینٹیننس کی وجہ سے صارفین میں مقبول ہیں۔
ٹاپ ویریئنٹس میں سیفٹی کیلئے2ایئربیگز،اے بی ایس بریکنگ سسٹم اورالائے ویلزجیسے جدید فیچرز شامل کئے گئے ہیںجبکہ تمام گاڑیوں میں سیکیورٹی کیلئے انجن اموبلائزربھی فراہم کیاگیاہے،یہ گاڑی اپنے آرام دہ سفر اور شہری ٹریفک میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے مارکیٹ میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔















































