اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت ایشیاکپ 2023پاکستان میں کھیلنے کے بعد مسلسل انکار پر ڈٹ گیا ہے اب میچز دوسرے ممالک میں بھی شفٹ ہونے پر اعتراض اٹھا دیا ہے ۔ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل ایشیاء کپ کے2 ممالک میں انعقاد پر غور نہیں کرے گی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشل کے مطابق اس طرح کرنے ایونٹ کا بجٹ بڑھ جائے گا اے سی سی زیادہ بجٹ کی منظوری نہیں دے گی ۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان آنے کے معاملے پر نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان جاری کیا تھا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی اور یہ بات بھارتی بورڈ کے سیکرٹری اور اے سی سی کے صدر جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بتا دی تھی ۔ رپورٹس کے مطابق جے شاہ نے دوبارہ بھارت کا مؤقف اے سی سی کے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں دوہرایا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان سفر کی اجازت نہیں ملےگی۔قبل ازیں بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہےکہ بھارت کو ایشیا کپ کی پاکستان کی میزبانی پر اعتراض نہیں، ایشیاکپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور میزبان پاکستان ہی ہوگا، ایونٹ کے میچز تین وینیو دبئی، شارجہ اور ابو ظبی میں ہوں گے۔