راولپنڈی(این این آئی)ایران کی سرحد سے پاکستان کے ضلع جلگئی میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ایران کی جانب سے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاک ایران سرحد کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے معمول کے سرحدی گشت پر حملہ کیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ حملے میں بدقسمتی سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے، شہدا میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کیلئے ایران سے ضروری رابطہ کا فیصلہ کیاگیا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔