اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف جتنا پیسہ حکومت نے لگا دیا ہے یہ تو مذاق ہے۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے وکلا کو چیمبرز کیلئے پیسے دئیے گئے، ہر بار ایسوسی ایشن اور بار لیڈر اور صحافیوں کیلئے علیحدہ فنڈزمختص ہیں۔