منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

برطانیہ میں پاکستانی ساتھی کی توہین کرنے پر بھارتی ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا

datetime 1  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)ہیرفورڈ کانٹی ہسپتال لندن میں ایک بھارتی ڈاکٹر کو اپنی پاکستانی مسلمان ساتھی کو بار بار پورکی سوسیجز کہنے پر6 ماہ کیلئے ملازمت سے معطل کردیا گیا۔ڈاکٹر کولتھور ایشوری پر پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون ساتھی کی جانب سے توہین اور نسلی حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

میڈیکل پریکٹیشنرز ٹریبونل کے مطابق ڈاکٹر کولاتھور ایشوری نے ہسپتال میں اپنے ساتھی پر گندے پانی سے کیتلی بھرنے کا بھی الزام عائد کیا۔یہ واقعات اس وقت پیش آئے جب دونوں نومبر 2019میں وائی ویلی این ایچ ایس ٹرسٹ کی جانب سے فراہم کردہ رہائش گاہ میں قیام پزیرتھیں۔میڈیکل پریکٹیشنرز ٹریبونل نے فیصلہ دیا کہ ڈاکٹر ایشوری کا رویہ افسوسناک تھا اور یہ سنگین بدتمیزی کے مترادف تھا جس پر انہیں 6 ماہ کے لیے معطل کیا جاتا ہے۔ ٹریبونل نے پینل نے معاملہ 27 فروری سے 2 مارچ کے درمیان سنا۔بھارتی ڈاکٹر ایشوری نے اپنے اوپرعائد کیے جانے والے الزامات میں سے کسی کا بھی اعتراف نہیں کیا تاہم انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے نادانستہ طور پر جرم کیا ہے تو انہیں افسوس ہے۔ڈاکٹر اے نے ارکان کو بتایا کہ وہ نومبر 2019میں بین الاقوامی تربیتی فیلو کے طور پر پاکستان سے ہیرفورڈ پہنچی تھیں اورڈاکٹر ایشوری سے اپنا تعارف کرانے کی کوشش پرانہوں نے بڑبڑاتے ہوئے پورکی ساسیجز کہا اوراپنا نام بتانے سے انکار کردیا۔ڈاکٹراے کے مطابق ایشوری نے بعد ازاں ایک کیتلی جو کہ میں نے منرل واٹر سے بھری تھی،یہ کہتے ہوئے سنک میں پھینک دی کہ اس کیتلی کو اپنے گندے پانی سے گندا نہ کرو۔ میں اپنے کمرے میں واپس آگئی، لیکن ڈاکٹر ایشوری کوریڈور میں پورکی ساسیجز کو دہراتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک ملاقات کے دوران ڈاکٹر ایشوری نے ایک سے زائد باران کیلئے

پورکی سوسیجز کا فقرہ استعمال کیا، جسے انہوں نے توہین سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خراب تعلقات ہیں۔خراب تعلقات کی وجہ سے کچھ ہندوستانی ہمارے ملک کو پورکستان اور پاکستانی لوگوں کو سور کہتے ہیں، کیونکہ مسلمان اس کا گوشت نہیں کھاتے۔

سماعت کے دوران ڈاکٹر ایشوری نے کہا کہ وہ نہیں جانتی ہیں اور نہ ہی انہیں اس میں کوئی دلچسپی ہے کہ ڈاکٹر اے کہاں سے آئی ہیں۔ انہوں نے کسی بھی غلط فہمی کے لیے غیر مشروط معافی مانگی ۔ٹریبونل نے ڈاکٹر ایشوری کے اقدام کو افسوسناک اور سنگین بدسلوکی کے طور پر دیکھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…