ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

ضرب عضب سے شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی محفوظ ہوگئے، جوناتھن کارپینٹر

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ کے جوناتھن کارپینٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی ادائیگی جاری رہے گی۔ وہ برائے افغانستان اور پاکستان کے معاون نمائندہ خصوصی ہیں۔ ضرب عضب سے وزیرستان اور خیبر ایجنسی محفوظ علاقے بن گئے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جوناتھن کارپینٹر نے دہشت گردی کے خلاف جاری پاکستان کی کارروائی کو سراہا۔ ا نھوں نے کہا کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں بہت اہم کام کیا ہے۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ اِن علاقوں میں اب وہاں استحکام آیا ہے ،اور یہ طویل مدت کے لیے محفوظ علاقہ بن گیا ہے۔ا نھوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کی حکمت عملی پر عمل درآمد اور پیش رفت میں امریکہ کو نہ صرف خاص دلچسپی ہے بلکہ امریکہ پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ایک سوال پر جوناتھن کارپینٹر نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران کولیشن فنڈ کی ادائگیاں جاری ہیں۔ حکومت پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ تمام شدت پسند گروہوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک درست انداز ہے جس کی ہم حمایت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…