کراچی (نیوزڈیسک) کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سینئر صحافی آفتاب عالم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔اس ضمن میں سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے صحافی آفتاب عالم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کوگرفتارکیا،جس کی نشاندہی پرمزید 3 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔ ملزمان کومزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ۔ واضح رہے کہ سینئر صحافی آفتاب عالم کو بدھ کے روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔