جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کو”کالے ہاتھیوں“نے پریشان کرڈالا

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت کو”کالے ہاتھیوں“نے پریشان کرڈالا، حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری بلٹ و بم پروف و مہنگی گاڑیوں کے لئے متعلقہ حکومتی عہدیداروں، افسران و انکے ڈرائیورز کو نئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ بلٹ پروف گاڑیوں پر آئے روز بھاری اخراجات آنے کی صورت میں یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔سرکاری دستاویزات کے مطابق بلٹ پروف گاڑی کو دھوپ میں کسی صورت کھڑا نہ کیا جائے، بریک لگانے کے لئے دوسری گاڑی سے مندرجہ ذیل فاصلہ رکھا جائے: اگر 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہے تو 5 سے 6 میٹر تک کا فاصلہ رکھا جائے اور اگر 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہے تو 13 سے 14 میٹر تک کا فاصلہ رکھا جائے۔ اسکارٹ کے ساتھ چلتے وقت گاڑی انتہائی احتیاط سے چلائی جائیں گی۔ دورانِ سفر گاڑیوں کا باہمی فاصلہ نارمل فاصلے سے دوگنا رکھا جائیگا۔ بلٹ پروف گاڑی 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ کسی صورت نہ چلائی جائیگی۔ گاڑی کو صرف شہر میں استعمال کیا جائے اور شہر سے باہر لے جانے سے اجتناب کیا جائیگا۔ گاڑی کے ٹائروں میں رن فلیٹ کو فٹ کیا گیا ہے جس کے لئے پی ایس ا?ئی 50 ٹائر پریشر برقرار رکھا جائیگا۔ جبکہ بلٹ پروف گاڑیاں ٹویوٹا، ہائی لکس، ویگو چَیمپ اور ٹویوٹا کرولا، آلٹس 1.6کے لئے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں، ان میں گاڑی کے تیل پانی کا روزانہ معائنہ کیا جائیگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…