بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

چین اور امریکہ میں کڑی سرد جنگ شروع ہو سکتی ہے، ہنری کسنجر کا انتباہ

datetime 27  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )چین اور امریکہ کے درمیان مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے دنیا میں دوسری سرد جنگ شروع ہونے کے خطرے سے خبردار کردیاہے اورکہاہے کہ یہ دوسری سرد جنگ پہلی سے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔

ایک ہسپانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ہنری کسنجر نے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان ایک نئی سرد جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا دونوں ملکوں کے پاس ایک جیسے معاشی وسائل ہیں جو پہلی سرد جنگ کے دوران نہیں تھے۔یاد رہے پہلی سرد جنگ 1940 کی دہائی کے وسط سے شروع ہوکر 1990 کی دہائی کے اوائل تک امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان جاری رہی تھی۔ہنری کسنجر نے کہا کہ دو بڑی اقتصادی طاقتیں اب حریفوں میں بدل چکی ہیں۔ چین کی جانب سے مغرب کی طرف رخ کرنے کا انتظار کرنا جائز نہیں ہے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ ان کے ملک اور امریکہ کے درمیان نئی سرد جنگ کا آغاز پوری دنیا کے لیے تباہی کا باعث ہوگا۔واضح رہے کہ کسنجر نے اس سے قبل بھی چین امریکی تنازع کی سنگینی کے متعلق خبردار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ تنازع انسانیت کو درپیش سب سے بڑے چیلنج میں تبدیل ہو سکتا ہے۔یاد رہے تائیوان کے جزیرہ کا معاملہ ہو ، غبارے یا ٹک ٹاک کے ذریعے جاسوسی کا معاملہ ہو چین اور روس کے مابین بڑھتے تعلقات پر امریکی بے چینی میں اضافہ ہو ۔ حال ہی میں چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…