بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ سندھ نے مہنگائی کا توڑ نکال لیا

datetime 27  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے مہنگائی کا توڑ نکال لیا ہے، انھوں نے اپنے تمام وزرااور مشیران کومارکیٹوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق رمضان میں مہنگائی کم کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے وزرااور مشیران مارکیٹوں کا دورہ کریں گے

اور مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے۔ادھر کراچی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے، انتظامیہ نے 172 گراں فروشوں پر 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے، گراں فروشی پر ضلع جنوبی میں ایک، ضلع کورنگی میں 2 دکانیں سیل کر دی گئیں۔گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کمشنر آفس میں شکایتی مرکز بھی قائم کر دیا گیا ہے، کمشنر کراچی نے اپیل کی کہ شہری گراں فروشوں کے خلاف شکایتی مرکز کے نمبر پر اطلاع دیں، 02199203443 یا 02199205645 پر شکایت کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…