اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

پی ایس ایل سیزن 9، 485بین الاقوامی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرا لی

datetime 7  دسمبر‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) 22 ممالک کے 485بین الاقوامی کھلاڑیوں نے 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے پی سی ایل سیزن نائن کے پلیئر ڈرافٹ 2024 کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے،46 کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری میں ہیں جبکہ 76 کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔ ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے روسٹر کو انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس کی موجودگی سے تقویت ملی ہے، یہ دونوں ہی بلے بازوں کے لیے آئی سی سی مینز ،ٹی ٹونٹی پلیئر رینکنگ کے ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

ٹی ٹونٹی کے ٹاپ 15 پربلے باز ریلی روسو کو اس سے قبل ملتان سلطانز کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ تجارت کیا گیا تھا۔ سری لنکا کے اسپنر مہیش تھیکشنا، افغانستان کی جوڑی فضل الحق فاروقی اور مجیب الرحمان اور ویسٹ انڈیز کے لیفٹ آرم اسپنر عقیل حسین، ، نے خود کو ڈرافٹ کے لیے دستیاب کرایا ہے۔ ٹی ٹ ونٹی رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر آل رائونڈر محمد نبی بھی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔ کسی بیرونی ملک سے رجسٹر کرنے والے کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد انگلینڈ سے ہے جو کہ 158 ہے ، فہرست میں ویسٹ انڈیز 58، سری لنکا 40، افغانستان 36، جنوبی افریقہ 30، بنگلہ دیش 21، نیوزی لینڈ 18، آسٹریلیا 16،زمبابوے 11اور آئرلینڈ کے 9کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جبکہ ایسوسی ایٹ ممبر ممالک سے بھی کافی تعداد میں کھلاڑیوں خواہشمند ہیںجنہوں نے اپنا اندراج کرایا ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری نمایاں کھلاڑیوں میں ڈینیل سامس، ایشٹن آگر ، فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان، نور احمد، رحمن اللہ گرباز (تمام افغانستان)، بین ڈکٹ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، ڈیوڈ ملان، لیوک ووڈ، ریس ٹوپلی، ٹام کرن، ٹمل ملز ، سندیپ لامچھانے ، جیمز نیشم ، رسی وین ڈیر ڈوسن، عمران طاہر ، مہیش تھیکشنا، بھانوکا راجا پاکسا، داسن شاناکا ، کیرون پولارڈ، روومین پاول، روماریو شیفرڈ، برینڈن کنگ اور کائل میئرزشامل ہیں ۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں نمایاں ہونے والے کھلاڑیوں میں عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی ، بین میک ڈرموٹ ، لٹن داس، مہدی حسن میراز، محمود اللہ ، ڈین لارنس، گس اٹکنسن، جارڈن کاکس، لیام ڈاسن ، میتھیو پوٹس، اولی پوپ، رچرڈ گلیسن، سیم ہین ، ٹم سیفرٹ، مارٹن گپٹل، چاڈ بوز، جارج لنڈے، لونگی اینگیڈی، ریزا ہینڈرکس، وین پارنیل، سیسنڈا میگالا ، دلشان مدوشنکا، چارتھ اسالنکا، دشمنتھا چمیرا، سدیرا سماراویکرما ، فیبین ایلن، جانسن چارلس، رہکیم کارن وال، روسٹن چیس، شائی ہوپ اور ہیڈن والش شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…