ملتان سلطانز نے گھٹنے ٹیک دیے،کراچی کنگز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

14  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے کوالیفائر کے ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیاہے۔کراچی کنگز نے سپر اوور میں 13 رنز بنائے۔ ردر فورڈز نے 11، شرجیل نے ایک رنز بنایا۔ سہیل تنویر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔کراچی کنگز کے محمد عامر کی شاندار بائولنگ کی بدولت ملتان سلطانز ہدف کے تعاقب

میں 9 رنز بنا سکی۔اس سے قبل نیشنل اسٹیدیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے کوالیفائر میںکراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔ جو درست ثابت ہوا۔ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا تھا۔کراچی کنگز کے عماد وسیم نے اننگز کی آخری گیند پر چوکا لگا کر اسکور برابر کیا تو میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جہاں اس کے بولرز نے حریف ٹیم کو کھل کر کھیلنے نہ دیا۔ملتان سلطانز کے روی بوپارہ 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ ذیشان اشرف 21 اور خوشدل شاہ نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔ ایڈم لیتھ 9، کپتان شان مسعود 3، ریلے روسو 5، خوشدل شاہ 17 اور شاہد آفریدی نے 12 رنز بنائے۔سہیل تنویر نے اننگز کے اختتامی لمحات میں جارحانہ 25 رنز بنا کر ٹیم کو 141 کے ہندسے تک پہنچایا۔کراچی کنگز کے وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم کی شاندار اننگز کی بدولت ایک مقام پر میچ کراچی کنگز کی گرفت میں دکھائی دے رہا تھا، تاہم ملتان سلطانز کے تجربہ کار کھلاڑیوں کے آگے ٹیلنٹ کی ایک نہ چل سکی۔ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور شرجیل خان نے کیا۔ تاہم شرجیل خان 19 رنز کے مجموعی سکور پر 4 رنز بنا کر

پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم کے 65 رنز بنا کر آئوٹ ہونے کے بعد کراچی کنگز کا کوئی کھلاڑی سنبھل کر نہ کھیل سکا۔دیگر کھلاڑیوں میں الیکس ہیلز 22 ،افتخار احمد 13، والٹن 2، ردرفورڈ 1، وین پارنل 1 رنز بنا سکے۔تاہم کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اختتامی لمحات میں 16 گیندوں پر 27 رنز بنائے ۔آخری اوور کی آخری گیند پر عماد وسیم نے فاسٹ باولر محمد الیاس کو چوکا لگا کر سکور

برابر کر دیا۔ سہیل تنویر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد الیاس، شاہد آفریدی اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ سے قبل آنجہانی کوچ ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، ان کی تصویر لگا کر احترام میں خاموشی اختیار کی گئی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گرائونڈ میں جمع ہوکر ڈین جونز کے نام کا پہلا حرف ڈی بنایا، اور سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…