ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ہیونڈائی نے پورٹر H-100ماڈل کی قیمت میں اضافہ کر دیا

datetime 9  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کارساز کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے اعلانات کے دوران ہیونڈائی نشاط نے ایک غیر متوقع اعلان کر کے اپنے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ہیونڈائی نشاط نے اپنی کمرشل گاڑی، پورٹر H-100 کی تمام قسموں میں 2 لاکھ روپے تک اضافے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔یہ ایڈجسٹمنٹ جولائی 2024 سے لاگو ہونے والی ہیں۔اے سی کے بغیر ماڈل 2.6L Deckless کی قیمت 3,839,000 روپے سے بڑھ کر 4,039,000 روپے جبکہ اے سی کے ساتھ 2.6L Deckless ویرینٹ کی قیمت 3,949,000 روپے سے بڑھ کر 4,149,000 ہو جائے گی۔

قیمت میں 200,000 روپے اضافہ کے بعد اے سی کے بغیر 2.6L ڈیک ویرینٹ کی قیمت اب روپے 3,859,000 سے بڑھ کر 4,059,000 ہوگی جبکہ اے سی والے ویرینٹ کی قیمت 4,169,000 ہوگی۔علاوہ ازیں اے سی کے بغیر 2.6L ہائی ڈیک ویرینٹ کی قیمت 4,079,000 روپے جبکہ اے سی والے ویرینٹ کی قیمت 4,189,000 ہوگئی۔کمپنی نے کہا کہ وہ مارکیٹ کے بدلتے حالات کے جواب میں پورٹر H-100 کی قیمتوں کے ڈھانچے میں ایڈجسٹمنٹ کر رہی ہے۔ ہیونڈائی نے مزید کہا کہ یہ فعال قدم ہماری قیمتوں کے تعین کی حکمت عملی میں منصفانہ، دیانتداری، اور پائیدار مسابقت کے لیے ہمارے عزم کو واضح کرتا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…