پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

شگفتہ اعجاز کا دوطرفہ اور دوسری محبت کا اعتراف

datetime 9  مئی‬‮  2024
شگفتہ اعجاز
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھی دوسری بار محبت سے گزریں اور انہیں دوسری بار شادی کرنے پر شدید تحفظات تھے کیوں کہ وہ دو بیٹیوں کی ماں تھیں۔معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں محبت، شادی اور کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے دو طرفہ محبت اور دوسری بار محبت کا اعتراف بھی کیا اور کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ان جیسی خوبصورت خاتون صرف یک طرفہ محبت پر ہی زندگی گزار دے۔اداکارہ نے شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہوں نے شوہر یحییٰ صدیقی کی جانب سے پیشکش کے دو سال بعد ان سے شادی کے لیے رضا مندی ظاہر کی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کی پیشکش کو تاخیر سے قبول کرنے کا سبب ان کی ذاتی اور ذہنی پریشانیاں تھیں کیوں کہ وہ پہلے ہی دو بیٹیوں کی ماں تھیں اس لیے وہ دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے پر پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار تھیں۔ان کے مطابق انہیں یہ پریشانی تھی کہ نہ جانے ان کے ہونے والے شوہر ان کی بیٹیوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھیں، وہ انہیں تسلیم کریں گے یا نہیں؟شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا کہ لیکن انہیں شادی کی پیش کش کرنے والے شخص سچے تھے، وہ ان کی بیٹیوں کے ساتھ بھی گھل مل گئے، جس کے بعد انہوں نے اس سے شادی کی۔ادکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ انہوں نے نومبر 1989 میں پہلی بار بطور اداکارہ شوٹنگ کا آغاز کیا اور ان کا پہلا ڈرامہ ہی اداکار شبیر جان کے ساتھ تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…