پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

بانی نے شیر افضل کو کور اور سیاسی کمیٹی سے نکالنے کا حکم دیا ہے، عمر ایوب

datetime 9  مئی‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنے کاحکم دیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے آج کچھ خصوصی ہدایات دی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی نے بہت عزت و احترام دیا ہے، شیر افضل مروت کو بارہا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی ہدایات دیں۔

عمر ایوب نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت نے سعودی حکومت کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا سعودی حکومت کے ساتھ ذاتی تعلقات کو شیر افضل مروت نے زک پہنچائی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں، بانی پی ٹی آئی نے حکم جاری کیا ہے شیر افضل مروت کو کور کمیٹی، پولیٹیکل کمیٹی سے الگ کیا جائے، پولیٹیکل کمیٹی شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے۔عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عارف علوی کو اہم ذمہ داری سونپی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، کل وکیلوں کے ساتھ جو ہوا اس کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…