ٹنڈولکر کو آئوٹ کرنے کا افسوس ہے، شعیب اختربدستور بھارتیوں کی خوشنودی میں سرگرم

19  مئی‬‮  2020

لاہور( آن لائن )شعیب اختر بدستور بھارتیوں کی خوشنودی میں سرگرم ہیں،انہوں نے اعتراف کیا کہ ابھی تک ورلڈ کپ 2003 میں سچن ٹنڈولکر کو98پر آئوٹ کرنے کا افسوس ہے،وہ کہتے ہیں کہ میں انہیں اپنے بائونسر پرچھکا لگاتا دیکھنا چاہتا تھا تھا لیکن وہ کیچ دے بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق ایسے وقت میں جب پوری بھارتی برادری شاہد آفریدی کے مقبوضہ کشمیر پر دیئے گئے بیان پر متحد ہوکر پاکستان کے خلاف نفرت آمیز بیانات دے رہی ہے وہیں سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر بھارت نوازی میں مشغول ہیں۔انہوں نے یہاں تک اعتراف کرلیا کہ وہ ورلڈ کپ 2003 میں سچن ٹنڈولکر کو اپنی ہی ٹیم کے خلاف سنچری سکور کرتا دیکھنا چاہتے تھے۔یاد رہے کہ سنچورین میں کھیلے گئے اس مقابلے میں پاکستان نے سعید انور کی سنچری سے تقویت پاکر 7وکٹوں کے نقصان پر273رنز سکور کیے تھے،جواب میں بھارت نے سچن ٹنڈولکر کے98رنز کی بدولت یہ میچ 6وکٹوں سے جیت لیا تھا،شعیب اختر کو اابھی تک اس بات کا افسوس ہے کہ انہوں نے سچن ٹنڈولکر کو آٹ کیو ں کیا۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے سچن ٹنڈولکر کے98رنز پر آٹ ہونے کا بہت زیادہ افسوس ہوا تھا،وہ ایک خاص اننگز تھی،انہیں سنچری لازمی سکور کرنا چاہیئے تھی اورمیں خود بھی یہی چاہتا تھا کہ وہ ایسا کریں،جس بانسر پر وہ آٹ ہوئے میری خواہش تھی کہ وہ اس پر چھکا جڑتے۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب شعیب اختر نے بھارتیوں کو خوش کرنے کے لیے ایسا بیان دیا ہو،سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ بھی کئی مرتبہ شعیب اختر کا مذاق اڑا چکے ہیں کہ وہ دولت کمانے کے لیے بھارتی شائقین کو خوش کرتے ہیں ۔شعیب اختر کے یوٹیوب چینل سبسکرائیبرزمیں بہت بڑی تعدادبھارتیوں کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…