اب وقت ہے کہ ہم ایک اچھی قوم بن کر دکھائیں، شاہد آفریدی لوگوں کی مدد کے لئے نکل آئے، انتہائی اہم کام شروع کر دیا

23  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم شروع کر دی۔ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم ایک اچھی قوم بن کر دکھائیں، لوگوں کی مدد کریں اور اسلام کے اصولوں پر عمل کریں،ملک میں اس وقت مشکل حالات ہیں اور 20فیصد طبقے نے اپنے گھروں میں راشن جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیا مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کیلئے سامان کا حصول

مشکل ہوگیا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث مزدور طبقے کا روزگار متاثر ہوگیا،جن کیلئے راشن کا انتظام کیا گیا ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم پر ذرا بھی مشکل وقت آتا ہے تو صاحب استطاعت طبقہ مارکیٹوں سے چیزیں خرید کر اپنے گھروں میں جمع کر لیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب غریب آدمی مارکیٹ جاتا ہے تو اسے ایک سینیٹائزر اور ماسک تک نہیں مل رہا کیونکہ ہم بڑے لوگوں نے یہ ساری چیزیں گھروں میں جمع کر لی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…