پاک بنگلہ دیش ٹی20 میچ کی وجہ سے سکولوں میں 2 چھٹیوں کا اعلان

23  جنوری‬‮  2020

لاہور( آن لائن )پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باعث قذافی اسیڈیم کے اردگرد 2 کلومیٹر کے علاقے میں واقع سرکاری اور نجی سکولز میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے جمعہ اور ہفتے کو سکولوں میں جلدی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دو دن شہر کے سکولوں میں 11بجے چھٹی دی جائے گی۔جب کہ قذافی اسیڈیم کے اردگرد 2 کلومیٹر

کے علاقے میں واقع سرکاری اور نجی سکولز میں مکمل چھٹی ہو گی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہوگا۔پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ بنگلہ دیشی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کمان 33 سالہ محمود اللہ کو سونپی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…