اتوار‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2026 

 سرفراز  احمد  کیوں اور کس کے کہنے پر کپتانی سے ہٹایا اور ٹیم سے ڈراپ کیا؟مصباح الحق  بالاخر کھل کر بول پڑے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سرفراز  احمد  کو  ناقص  کارکردگی  کی  وجہ  سے  ٹیم  سے  ڈراپ  کیا گیا۔ہیڈ کوچ  مصباح  الحق   نے لاہور میں دورہ آسٹریلیا  کیلئے ٹیم کا اعلان بھی کیا اور ساتھ ہی یہ وضاحت کردی کہ

سرفراز احمد کو کپتانی  سے  ہٹانے  کا  فیصلہ  چیئرمین  پی  سی  بی  نے  مشاورت  سے  کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ سابق کپتان  ڈومیسٹک  سیزن  میں  کارکردگی  دکھائیں، دروازہ  کھلے  ہیں۔سابق کپتان سرفراز  احمد  نے  قومی  ٹیم  کو ٹی  ٹوئنٹی  کی  نمبر  ون  ٹیم  بنایا،  چمپئنز  ٹرافی  بھی  جتوائی  مگر  سری  لنکا  کیخلاف شکست پی  سی  بی  کو  اتنی ناگوار کیوں گزری ؟اس پر مصباح الحق نے لب کشائی کی اور کہا کہ سرفراز  کو  کپتانی  سے  ہٹانے  کا  فیصلہ  چیئرمین  پی  سی  بی  کی  مشاورت  سے  کیا،،  ان  کی  فارم  اچھی  نہیں  تھی۔ہیڈ کوچ مصباح  الحق  نے کہا کہ سرفراز  احمد  کیخلاف  کسی  قسم  کی  سازش  نہیں  کی  جارہی ،  وہ  پرفارم  کرکے  دکھائیں،سرفراز  احمد  کے  لیے  دروازہ  کھلے  ہیں  وہ  اچھے  کھلاڑی  ہیں  کم  بیک  کرسکتے  ہیں۔سرفراز  احمد  نے  بطور  ٹی  ٹوئنٹی  کپتان  سینتیس میچ  کھیلے  اور  ان  کی  بٹینگ  اوریج  ستائیس  اعشاریہ  بیالیس  رہی۔نہیں دو ہزار سترہ میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی، سابق کپتان کی سربراہی میں گرین شرٹس نے تیرہ ٹیسٹ میچز کھیلیجن میں سے چار جیتے، آٹھ ہارے، ایک میچ ڈرا ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…