سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے قبل پھر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی کا ردِ عمل بھی سامنے آ گیا

12  ستمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے قبل ایک بار پھر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردِ عمل سامنے آ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سری لنکن بورڈ نے سکیورٹی انتظامات کا دوبارہ جائزہ لینے کیلئے تاحال رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے لیے

فول پروف سکیورٹی کا پلان تیارہے تاہم پی سی بی سری لنکن بورڈ کی جانب سے باضابطہ رابطے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گا۔ترجمان نے بتایا کہ پی سی بی سیریز کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے اور سری لنکا کرکٹ ٹیم کی مکمل حفاظت اور سیکورٹی کے عزم کو دہراتا ہے جبکہ اس سلسلے میں سری لنکا کرکٹ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دوبارہ انتظامات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ترجمان سری لنکن بورڈ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے وزیراعظم آفس سے ٹیم پر ممکنہ حملے کی اطلاع ملی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے پاکستان میں ممکنہ حملے کی تنبیہ اور اطلاع باوثوق ذرائع نے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک سری لنکا سیریز سے پہلے مہمان ملک کی سیکیورٹی ٹیم ایک بار پھر پاکستان میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے گی۔خیال رہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان میں 3 ون ڈے اور تین ٹی20 میچز کھیلے اور اس کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔مہمان ٹیم کا دورہ پاکستان 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک شیڈول ہے اور ممکنہ حملے کی اطلاع سے چند گھنٹے قبل سری لنکن بورڈ نے سکواڈ کا حتمی اعلان کیا تھا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سب سے پہلے تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی۔

پہلا میچ بروز جمعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے شروع ہوگا۔دوسرا ایک روزہ میچ 29 ستمبر بروز اتور جبکہ تیسرا میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔تین ٹی 20 میچ بھی ہوں گے جن کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پانچ اکتوبر کو پہلا ٹی 20 میچ ہوگا جب کہ دوسرا اور تیسرا ٹی20 میچ بھی اسی اسٹیڈیم میں بالترتیب 7 اور 9 اکتوبر کو ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…