پی ایچ ایف کا ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ

21  اگست‬‮  2019

لاہور( آن لائن )ملک میں دم توڑتی کلب ہاکی کی بحالی کے لئے پی ایچ ایف کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف ) آصف باجوہ نے ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی طور پر 1144 ہاکی کلبز ہیں جن میں سے 605 کلب رجسٹرڈ ہیں۔ پنجاب میں 375 کلبز کا اندراج ہے جبکہ سندھ میں 67 ، خیبر پختونخوا میں 126، بلوچستان میں 25 اور اسلام آباد میں 12

ہاکی کلبز رجسٹرڈ ہیں۔آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کے بعد ریجنل اور صوبائی سطح پر کلب ہاکی مقابلے کرانے کی حکمت عملی بنارہے ہیں۔کوشش ہے کہ کلب لیول پر ہاکی کو فروغ دیاجائے۔تمام صوبائی ایسوسی ایشنز کے سیکریٹریز کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے انعقاد پر رابطہ کررہے ہیں۔آصف باجوہ نے کہا کہ لاہور میں کلب ہاکی کے فروغ کیلئے ٹان ہاکی لیگ کرانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے اور ٹورنامنٹ کے اچھی طرح انعقاد کے لیے مختلف سپانسرز سے بھی بات چیت کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…