بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

ورلڈکپ کیلئے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر جنید خان کا احتجاج، پی سی بی کا غیر متوقع ردعمل سامنے آگیا

datetime 21  مئی‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) ورلڈکپ کیلئے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر جنید خان کا احتجاج، پی سی بی کا غیر متوقع ردعمل سامنے آگیا، پی سی بی کا جنید خان کے متنازعہ ٹوئٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے فوری کوئی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنید خان کی ٹوئٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے فوری کوئی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی میں

موجود ذرائع کے مطابق جنید خان تیسری بار ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ ہوئے لہٰذا ان کا احتجاج فطری ہے تاہم جنید خان کی ٹوئٹ کے بعد پی سی بی نے ان پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید خان کی کیفیت کا اندازہ ہے اور اسی لیے جذباتی ٹوئٹ فی الحال نظرانداز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل سینئر کھلاڑی کی جانب سے ایسا بیان مناسب نہیں، رائے دینا جنید خان کا حق ہے لیکن سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑی کو ایک حد تک آزادی اظہار رائے حاصل ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019ء میں قومی ٹیم سے باہر کیے جانے پر فاسٹ باؤلر جنید خان نے سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں احتجاج کیا تھا۔ فاسٹ باؤلر جنید خان نے سوشل میڈیا پر اپنے منہ پر ٹیپ لگا کر تصویر جاری کی، اس تصویر میں جنید خان نے لکھا کہ کچھ بولنا نہیں، سچ کڑوا ہوتا ہے۔ جبکہ یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران فاسٹ باولر جنید خان اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے تھے۔ انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں ان کو صرف دو میچوں میں موقع دیا گیا تھا۔ تاہم وہ ان میچز میں صرف دو وکٹیں لے سکے۔ جنید نے 18 اوورز میں 142 رنز کی پٹائی برداشت کی اور صرف 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس مایوس کن کارکردگی کے باعث ہی انہیں ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…