شعیب ملک کا انگلینڈ کے خلاف میچ میں ہٹ وکٹ ہونا موضوعِ بحث بن گیا

18  مئی‬‮  2019

لندن (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل رائونڈر شعیب ملک کا انگلینڈ کے خلاف میچ میں ہٹ وکٹ ہونا موضوعِ بحث بن گیا ہے۔سیریز کے فیصلہ کن میچ میں شعیب ملک نے آخری اوورز میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، 26گیندوں پر 41 رنز بنا کر اپنا بلا خود ہی وکٹ میں مار بیٹھے اور ہٹ وکٹ آئوٹ ہونے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔پاکستان کی اننگ کے 47 ویں اوور کی

چوتھی گیند پر مارک ووڈ نے شعیب ملک کو شارٹ گیند پھینکی، جسے انہوں نے بیک فٹ پر کھیلنے کی کوشش کی، شعیب ملک کویہ احساس بھی نہیں ہوا کہ وہ کریز کے کافی اندر جا چکے ہیں اور انہوں نے آف سائڈ پر شاٹ کھیلتے ہوئے بلا وکٹوں پر دے مارا۔ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والی چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے تجربہ کار کھلاڑی کے اس انداز میں آئوٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو نے لگی ۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کے بعد شعیب ملک دوسرے بیٹسمین ہیں جو ایک روزہ میچ میں دو مرتبہ ہٹ وکٹ کا شکار ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 2 مرتبہ ہٹ وکٹ پر آئوٹ ہونے والوں میں شعیب ملک کا آٹھواں نمبر ہے۔یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 341 رنز کا ہدف دیاتھا، آخری اوور تک چلنے والے دلچسپ میچ میں انگلینڈ نے تین گیندیں قبل 340 رنز کے ہدف کو حاصل کرکے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں 3-0کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…