جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

شعیب ملک دوسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے ،شرکت کا انحصار فٹنس پر ہوگا

datetime 10  مئی‬‮  2019 |

لندن( این این آئی) قومی کرکٹر شعیب ملک نے انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کو گھریلو مسائل کے سبب 29 اپریل کو ٹیم کو چھوڑ کر دبئی لوٹنا پڑا تھا جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے تاہم اب انہوں نے دوبارہ انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے اور آج ہفتہ کو ساتھمپٹن میں شیڈول انگلینڈ کے خلاف

دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم کو دستیاب بھی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شعیب ملک کو دوسرے ایک روزہ میچ کا حصہ بنانے سے قبل ٹیم مینجمنٹ ان کا مکمل طور پر فٹنس ٹیسٹ لے گی، معیار پر پورا اترنے کی صورت میں انہیں دوسرے ایک روزہ میچ میں ایکشن میں دکھائی دینے کا بھرپور موقع دیا جائے گا، بصورت دیگر وہ 14 مئی کو برسٹل میں شیڈول تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…