آسٹریلیا کے ہاتھوں شر مناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی

2  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی)آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کا شکار ہونے والی قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پانچ صفر کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔قومی ٹیم کے کھلاڑی غیرملکی پرواز ای کے 622کے ذریعے دبئی سے لاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے ۔اس موقع پرکھلاڑیوں نے میڈیاسے گفتگونہیں کی۔کھلاڑی شائقین کرکٹ اور کیمروں کو بھی

نظر انداز کرتے ہوئے پی سی بی کی گاڑی میں جا کر بیٹھ گئے ۔بعد ازاں کھلاڑی سکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔ وطن واپس پہنچنے والے کھلاڑیوں میں عمر اکمل ، محمد عامر، امام الحق اور عابد علی سمیت قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر اور ٹیم آفیشل بھی شامل تھے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی اور پانچوں میچز میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…