بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

حیرت ہے سرفراز پورے ایشیا کپ میں اتنے سہمے ہوئے کیوں نظر آئے، شعیب اختر

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سپورٹس ڈیسک)ماضی کے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہاہے کہ ایشیا کپ میں کپتان سرفراز احمد اْس طرح کپتانی نہیں کرسکے، جیسی ان سے توقع کی جارہی تھی، تاہم 2019کے ورلڈ کپ تک سرفراز احمد کو کپتان کی حیثیت سے برقرار رکھنا چاہیے۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ سرفراز احمد نے چیمپیئنز ٹرافی میں جس ذہانت اور دلیری کے ساتھ کپتانی کی تھی۔

ایشیا کپ میں وہ اس انداز سے کپتانی نہ کرسکے۔شعیب اختر کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی اور ایشیا کپ میں پاکستان کی کپتانی میں زمین آسمان کا فرق دکھائی دیا۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں سرفراز احمد کپتانی میں کمزور دکھائی دیئے، انہوں نے میچ کے دوران تبدیلیاں غلط کیں جبکہ گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب بھی درست نہیں تھا۔ سرفراز کو معلوم ہونا چاہیے کہ کون سے کھلاڑی انہیں جتوا سکتے ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ انہیں حیرت اس بات پر ہے کہ سرفراز احمد پورے ٹورنامنٹ میں اتنے سہمے ہوئے کیوں نظر آئے؟انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں سرفراز کے لیے کپتانی آسان نہیں ہے، انہیں خود فیصلے کرنے ہوں گے، ہر چیز ہیڈکوچ مکی آرتھر پر نہیں چھوڑنی چاہیے۔شعیب اختر نے کہا کہ سرفراز نے اگر ٹیسٹ ٹیم میں اچھی بیٹنگ نہیں کی تو ان کی جگہ بابر اعظم کو کپتان بنایا جائے اور ٹیسٹ کی کپتانی نوجوان بابر اعظم کو دے دینی چاہیے، وہ کپتانی کے لیے بہترین چوائس ہیں۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کپتان سرفراز احمد کو مشورہ دیا کہ اگر وہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرتے رہنا چاہتے ہیں تو انہیں جرات مندانہ فیصلے کرنے ہوں گے، خصوصاً ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں کی سلیکشن میں انہیں اپنی رائے کو منوانا ہوگا، وہ اپنی فائنل الیون خود بنانا سیکھیں۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو لے کر سوالات اٹھے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ مستقبل کی اہم سیریز کو لے کر سرفراز احمد تگڑی کپتانی کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…