پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں ،بھارت سے بھی ایک خاص’’خاتون‘‘ کی آمد،پرتپاک استقبال

29  اکتوبر‬‮  2017

لاہور،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام 6 بجے لاہور میں کھیلا جائے گا۔ جسےدیکھنے کیلئے قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی پاکستان پہنچ گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی ٹیم رات گئے لاہور پہنچی تو قومی کرکٹ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی ہمراہ تھیں جن کو ٹیم کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل پہنچا دیا گیا،

ثانیہ مرزا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم بھی پہنچیں گی۔دریں اثنا سر ی لنکا کی کر کٹ ٹیم تقریبا 9سال بعد آج اتوار کو پاکستان آکر قذافی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے خلاف میچ میں اترے گی ٗ قذافی سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج اتوار کی شام 6بجے شروع ہوگاا س سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جائیگا تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج اتوار کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،میچ کیلئے قذافی اسٹیڈیم کے گیٹ 3بجے کھولے جائینگے ٗ میچ پہلے سے طے  گئے جانے والے وقت سے ایک گھنٹہ قبل 6بجے شروع ہوگاجبکہ رنگارنگ تقریب میں پاکستان کے میدان آباد کرنے والے آئی لینڈرز کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔سیکیورٹی حکام نے ہدایت کی کہ افراتفری سے بچنے کیلئے شائقین میچ شروع ہونے سے کافی دیر پہلے ہی اپنے انکلوژرز میں پہنچنے کی کوشش کریں ٗپارکنگ سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس فراہم کی جائیگی۔ میچ کیلئے واسا نے ایمرجنسی کیمپ قائم کر دیا ہے جس میں30 سینٹری ورکرز کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود رہیں گے،

بارش اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے 3 سکر مشینیں بھی موجود ہوں گی ٗبوقت ضرورت استعمال کیلئے 3 جنریٹرز بھی تیار رکھے گئے ہیں ٗدوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ٗ 1800 ٹریفک وارڈنز اور 400 افسران ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے ٗاسلحہ، تیز دھار آلات اور آتشبازی کا سامان گرائونڈ میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم خلاف ورزی کر نے والوں

کے خلاف کارروارئی ہوگی ۔ذرائع کے مطابق مسلم ٹائون سے لے کر کلمہ چوک تک روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔ گرائونڈ میں داخلے کیلئے شناختی کارڈ اور ٹکٹ کا ہونا ضروری ہوگا ٗکینال روڈ کی دونوں اطراف، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، صدیق ٹریڈ سینٹر، مین بلیوارڈ، فردوس مارکیٹ، سینٹر پوائنٹ کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ، جیل روڈ قرطبہ چوک اور فیروز پور روڈ براستہ وحدت روڈ ٹریفک کیلئے کھلی رہے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی حکام نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف شادی ہالز اور دکانیں ابھی سے بند کرادی ہیں جبکہ نشتر اسپورٹس کمپلیکس کو بھی جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے ٗذرائع کے مطابق فیروز پور روڈ، لبرٹی روڈ اور اسٹیڈیم کے قریب آنے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے جو میچ کی صبح کھولے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…