مل جونز نے ورلڈ الیون میچز کے لیے پاکستان نہ آنے کی تصدیق کر دی

9  ستمبر‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)ورلڈ الیون کی پاکستان آمد،آسڑیلیا کی خاتون کھلاڑی نے بڑا انکشاف کر دیا ،معروف آسڑیلین کمنٹرٹر مل جونز نے تصدیق کی ہے کہ وہ ورلڈ الیون میچز کے لیے پاکستان نہیں آرہی ہیں، ورلڈ الیون کے ٹی ٹونٹی میچ بارہ سے پندرہ سے ستمبر تک لاہور میں کھیلیں جائیں گئے جس میں شرکت کے لیے بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔مل جونز کا کہنا ہے وہ پاکستان جانے کے لیے تیار تھیں مگر وقت پر ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ پاکستان نہیں آسکیں گی،

مل جونز نے ٹویٹ بھی کیا جس میں انھوں نے ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔یا د رہے ورلڈ الیون بمامقابلہ پاکستان کے میچ بارہ ستمبر اور پندرہ ستمبر تک لاہور میں کھیلے جائیں گئے جس کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں ورلڈ الیون کے دورے کے بعد ویسٹ انڈیز او ر سری لنکا کا دورہ پاکستان بھی متوقع ہے۔علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے ورلڈ الیون کا دورہ ممکن بنانے اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا ہے۔آئی سی سی کی ویب سائٹ کے لئے مضمون میں انہوں نے لکھا ہے کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کی آمد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کی جانب پہلا قدم ہے۔ اس مرحلے پر عالمی تنظیم کایہ اقدام دراصل پیغام ہے کہ کرکٹ برادری پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑ ے گی ۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اس دورے کا تمام تر کریڈٹ کھلاڑیوں اور آئی سی سی کو جانا چاہئے، خاص طور پر پلیئرز کا شکریہ جنہوں نے اپنے گھروالوں اور احباب کی باتیں نظر انداز کرکے یہ جرات مندانہ فیصلہ کیا ۔خیال رہے کہ2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم بس پر حملے کے بعد 2015میں زمبابوے کی ٹیم کے کامیاب دورے نے ملک میں کرکٹ کا راستہ کھولنے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ پاکستان کے سپر لیگ کے لاہور میں فائنل نے صورتحال کو بہت حد تک تبدیل کر دیا۔رمیز راجہ کا خیال ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فتح اور پاکستان کی غیر ملکی میدانوں پر شاندار کارکردگی نے بھی ملک میں کرکٹ کو واپس لانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔یو اے ای میں جیتنا، ٹیسٹ میں نمبر ایک بننا، پی ایس ایل کی دو کامیاب سیزنز اور چیمپئنز ٹرافی کی تاریخی جیت سے بہت فرق پڑا ہے۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…