اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

ایک اور ٹریفک انسپکٹر ڈاکٹر بن گیا

datetime 27  مئی‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) ایک اور ٹریفک انسپکٹر نے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی۔سینئر ٹریفک وارڈن رفیق راسخ نے نجی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کیں، ٹریفک انسپکٹر رفیق راسخ نے ’’اردو میں مغربی شعری اصناف‘‘ کے عنوان پر تحقیقی و تنقیدی مقالہ لکھا۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے رفیق راسخ کو مبارکباد، تعریفی سند کا اعلان کیا۔

سی ٹی او لاہور نے تمام وارڈنز کو تعلیمی میدان میں مکمل سپورٹ کی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل اور سخت نوکری کے باوجود تعلیم جاری رکھنا قابلِ ستائش ہے، 24سو وارڈنز میں سے 146وارڈنز ایم فل ڈگری جبکہ 05وارڈنز ڈکٹریٹ ڈگری ہولڈرز ہیں، 80فیصد وارڈنز نے مخلتف مضامین میں ماسٹرز کئے ہوا ہیں، سٹی ٹریفک پولیس کو تعلیمی قابلیت میں سب فورسز پر سبقت ہے،

ٹریفک وارڈنز نے فرانزک سائنس، مالیکیولر بیالوجی، انگلش لڑیچر کی ڈگریاں حاصل کی کیں ہوئی ہیں،ٹریفک وارڈنز قانون، اکنامکس، ریاضیات، کریمنالوجی، انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم فل کئے ہوئے ہیں۔ مستنصر فیروز نے کہا کہ ایم فل کی ڈگری رکھنے والے وارڈنز کو ہرماہ پانچ ہزار روپے الائونس دیا جارہا ہے، پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والوں کو دس ہزار روپے اضافی الائونس دیا جارہا ہے، ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر کو ہرممکن یقینی بنایا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…