بھارتی معروف اداکارہ پری نیتی چوپڑا کس شخصیت سے جلد شادی کرنے جارہی ہیں؟ بڑا دعویٰ

  منگل‬‮ 28 مارچ‬‮ 2023  |  21:27

ممبئی (این این آئی)آج کل بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کی جلد شادی ہونے کی افواہیں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پری نیتی چوپڑا کی عام آدمی پارٹی کے رکن اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن راگھو چڈھا کے ساتھ جلد شادی کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کو گزشتہ دنوں ایک ساتھ ہوٹل میں بھی دیکھا گیا جبکہ پری نیتی چوپڑا کی مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے گھر آمد کے بعد اداکارہ کی شادی کے حوالے سے افواہوں نے مزید آگ پکڑی ہے۔سوشل میڈیا پر پری نیتی کی منیش ملہوترا کے گھر آمد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کا خیال ہے کہ اداکارہ نے شادی کے ملبوسات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ تاہم شادی کے حوالے سے پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے اب تک کوئی لب کشائی نہیں کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق راگھو چڈھا اور پری نیتی چوپڑا پرانے دوست ہیں، دونوں نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم بھی حاصل کی، اب سب کو ان دونوں کے رشتے کے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎