پہلا روزہ 23 کو ہو یا 24 کو، عید 22 اپریل کو ہوگی، سیکرٹری رویتِ ہلال ریسرچ کونسل

  منگل‬‮ 21 مارچ‬‮ 2023  |  23:46

اسلام آباد (این این آئی)رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، عید الفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی۔خالد اعجاز مفتی نے اپنے بیان میں کہا کہ نیاچاند منگل اوربدھ کی درمیانی رات 10 بجکر 23 منٹ پر پیداہوگا، بدھ 22 مارچ کی شام چاند واضح دکھائی دینیکا امکان کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کہیں اگر مطلع انتہائی صاف ہوا تو وہاں چاند کی رویت ہوگی۔خالداعجاز مفتی نے کہا کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، عیدالفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی، 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوا تو روزے لازما 30 ہوں گے۔خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو پشاور میں ہوگا۔علاوہ ازیں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات ، آسٹریلیا و دیگر ممالک میں آج چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

زیرو پوائنٹ

جاپان اور جاپانی لوگ

ٹوکیو شہر کے درمیان 16مرلے کا ایک عام سا گھر ہے‘ یہ گھر کسی بھی طرح قابل توجہ یا پرکشش نہیں‘ آپ اگر پاکستانی ہیں تو آپ اس پر توجہ دیے بغیر چپ چاپ گزر جائیں گے لیکن میں اگر آپ کو یہ بتا دوں یہ دنیا کی ساتویںبڑی کار ساز کمپنی ہونڈا کے سی ای اوکا گھر ہے تو ....مزید پڑھئے‎