پاکستان لانگ رینج میزائل کا پروگرام روک دے، آئی ایم ایف کا مطالبہ

17  مارچ‬‮  2023

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان لانگ رینج میزائل کا پروگرام روک دے، آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل نہیں ہو رہی،اگر پیسے نہیں ملتے تو ہم ڈیفالٹ کر جائیں گے،شہباز شریف اس ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، پٹرول سمیت ہر چیز مہنگی کر دی ہے،

لوگ بچوں کو پیدل سکول چھوڑنے جاتے ہیں کیونکہ پٹرول ڈلوانے کے پیسے نہیں، لیکن حکومت دن رات عمران خان کے پیچھے لگی ہے،لاہور میں امن لاہور ہائیکورٹ کی وجہ سے ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ کو اس کا تمام کریڈٹ جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے ملاقات ہوئی، ہمارے معاملات طے پا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ہے،اگر آئی ایم ایف سے پیسے نہیں ملتے تو ہم ڈیفالٹ کر جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان لانگ رینج میزائل کا پروگرام روک دے،پاکستان کو اس وقت بے پناہ معاشی مشکلات کا سامنا ہے،ملکی معیشت کی تباہی کے بعد اسحاق ڈار اب ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں۔اسحاق ڈار کا بیان نئے بحران کی جانب اشارہ ہے،مفتاح اسماعیل نے معیشت کی تباہی کا جو مشن شروع کیا اسحاق ڈار اسے مکمل کر رہے ہیں،اسحاق ڈار کی وجہ سے آئی ایم ایف اور باقی اداروں کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر جانب سے عمران خان،عمران خان کی آوازیں آ رہی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی تو کہتے ہیں وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں،ملک میں انتشار سر اٹھا چکا ہے،عمران خان نے ملک کی حاظر ہر ایک سے بات چیت کرنے کو تیار ہونے کا بیان دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…