پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے نکلنے والا بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا

  بدھ‬‮ 8 فروری‬‮ 2023  |  19:42

لاہور(این این آئی) بھارت سے پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے نکلنے والا بھارتی شہری شہاب چھوٹور بلآخر پاکستان پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے شہاب چھوٹور نے 2 جون 2022 کو ریاست کیرالہ کے شہر مالا پورم سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔شہاب کو گزشتہ سال ستمبر

میں پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا کیونکہ نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان پیدل سفر کرنے والے افراد کے لیے ٹرانزٹ ویزا کا کوئی معاہدہ نہیں لیکن شہاب لاہور کا 2 روزہ ٹرانزٹ ویزا حاصل کرنے کے بعد اب پاکستان پہنچے اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث شہاب کو لاہور سے تفتان جانے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم اب حکام نے انہیں لاہور ائیرپورٹ سے اگلی منزل تک جانے کی اجازت دیتے ہوئے دو روزہ ٹرانزٹ ویزا جاری کردیا۔29 سالہ شہاب نے واہگہ اٹاری بارڈر سے پاکستان داخل ہوتے وقت کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔شہاب نے انسٹاگرام پوسٹ پر کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ پاکستان پہنچ گیا۔  بھارت سے پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے نکلنے والا بھارتی شہری شہاب چھوٹور بلآخر پاکستان پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے شہاب چھوٹور نے 2 جون 2022 کو ریاست کیرالہ کے شہر مالا پورم سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

شہدائے آٹا

زہرہ مائی اور کندن مائی دونوں کزن تھیں اور بستی عارف میں رہتی تھیں‘ اب یہ بستی عارف کہاں ہے؟ یہ جتوئی کے مضافات میں ہے اور اس بستی میں صرف غریب رہتے ہیں‘ کتنے غریب؟ اتنے غریب کہ یہ صرف آٹے کے ایک تھیلے کے لیے جان دے سکتے ہیں اور کندن مائی اور زہرہ مائی بھی ایسی ہی ....مزید پڑھئے‎